صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے صدر مملکت کا استقبال کیا ۔ صدر مملکت کو مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت کو ان کی خصوصی دلچسپی کے شعبے سائبر سیکورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ صدر پاکستان نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کی پیشہ

ورانہ تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں