About Us

ہمارے متعلق

عصر ِحاضر میں ہر شعبہ جدت اپنانے کی دوڑ میں ہے اسی طرح ذرائع ابلاغ اور اطلاعات و نشریات کا شعبہ بھی جدید اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے دیکھنے اور سننے والوں تک موثر اور فوری اطلاعات پہنچانے کا فریضہ انجام دینے میں سرگرداں ہے ۔ دنیا بھر کی طرح انٹرنیٹ کے مثبت استعمال اور اطلاعات کی فوری ترسیل کے ساتھ پاکستان میں بھی آن لائن اخبارات بھی اسی دوڑ میں شامل ہیں۔
دنیا بھر میں بسے پاکستانیوں تک خبروں کو مختصر اور آسان انداز میں پہنچانے کیلئے پیش پیشآن لائن اخبارکی وی نیوز کو دنیا بھر میں مقبولیت کا درجہ حاصل ہے ، ڈیجیٹل میڈیا میں اس خوبصورت اضافے کے ساتھ نہ صرف قلیل مدت میں نمایاں مقام بنایا بلکہ اپنے ناظرین اور قارئین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے مذہبی امور پر تحاریر، سیاسی و سماجی ایشوز، ،قانونی مسائل پر تجاویز، دنیا بھر کے کھیلوں سے متعلق اہم اپ ڈیٹس، تفریحی خبریں اور دنیا بھر کی شوبز شخصیات کے انٹرویوز اور معلوماتی خبروں کی آن لائن اشاعت کا اہتمام کیا