پولیس نے ماں اور ننھے بچے کے قتل میں ملوث ملزم کی تصاویر جاری کردیں اور عوام سے ملزم کی گرفتاری کے لیے مدد مانگ لی۔

ملزم نے دوسری اولاد کے لیے تعویذ  دینے کا جھانسہ دیکر گھناؤنا فعل کیا، پولیس (فوٹو : پولیس)

نیوز کے مطابق ماں اور ڈیڑھ سالہ بچے کے قتل کے ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ پولیس گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔

پولیس کے مطابق 24 جولائی کو تھانہ چونترہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے شمیم بی بی نے بتایا کہ انتہائی غریب لوگ ہیں، پانچ بہنیں اور دو چھوٹے بھائی ہیں، وہاڑی سے تعلق ہے اور راولپنڈی میں روات کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں، گداگری کرکے پیٹ پالتے ہیں، تیس سالہ ہمشیرہ (ن، بی بی) ، اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے گلفام اور ماموں سمیت اہل خانہ کے ہمراہ گداگری کی غرض سے چک بیلی بازار پہنچے جہاں انہیں واجد علی کشمیری ملا۔ جو ہمشیرہ کی جان پہچان والا تھا جس نے میری ہمشیرہ اور اسکے ڈیڑھ سالہ بیٹے گلفام کو اپنے ساتھ موٹر سائیکل

پر بٹھا لیا اور ہمیں انتظار کا کہہ کر انھیں ساتھ لیکر چلاگیا

wajid ali Killer 2

اپنا تبصرہ بھیجیں