مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کیساتھ خود کا موازنہ کرنے پر تنقید کی زد میں

مہوش حیات نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ ملک کی وزیراعظم بنناچاہتی ہیں فوٹوفائل

کراچی: 

اداکارہ مہوش حیات کو وزیراعظم عمران خان کے ساتھ خود کا موازنہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

چند روز قبل مہوش حیات نے ایک انٹرویو کے دوران سیاست میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان پہلے ایک کرکٹر تھے تو جب ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ ملک کی وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی۔ مہوش حیات کی اس بات پر میزبان نے حیرانی سے ان سے پوچھا تھا کیا آپ عمران خان کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

جس کے جواب میں مہوش حیات نے کہا تھا میں عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی لیکن ان کی جگہ آگے جاکر کسی نے تو لینی ہے تو میں بھی وزیراعظم کی ایک امیدوار بن سکتی ہوں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو مہوش حیات کا یہ بیان پسند نہیں آیا اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کےساتھ خود کا موازنہ کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں