شوہر نے خواب میں بیوی کو بے وفا دیکھ کر جاگتے ہی اس کا گلا کاٹ دیا

قاہرہ: مصر میں شوہر نے خواب میں دیکھا کہ اس کی اہلیہ بے وفائی کی مرتکب ہورہی ہے جس پر جاگتے ہی سفاک ملزم نے اہلیہ کا گلا کاٹ دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے شمالی علاقے شیر الخیمہ میں سفاک شوہر نے علی الصبح اپنی بیوی کو ذبح کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم مقتولہ کی چیخ و پکار سن کر آنے والے پڑوسیوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ 37 سالہ بے رحم شوہر نے اعترافی بیان میں کہا کہ اس نے خواب میں بیوی کو کسی اور شخص سے جنسی تعلق قائم کرتے ہوئے دیکھا جس پر نیند سے بیدار ہوتے ہی بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت ملزم کی ذہنی حالت درست نہیں تھی وہ ہسٹریا کا شکار تھا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

شوہر نے خواب میں بیوی کو بے وفا دیکھ کر جاگتے ہی اس کا گلا کاٹ دیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں