مریم اورنگزیب کا شہبازشریف کیخلاف نیب کی نئی انکوائری پر ردِعمل

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کیخلاف نئی انکوائری ہراساں کرنے کی ایک اور اوچھی کوشش ہے، یہ تماشا اور بھونڈا مذاق بند کرنا ہوگا
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کیخلاف نیب کی نئی انکوائری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نئی انکوائری ہراساں کرنے کی ایک اور اوچھی کوشش ہے ، نام نہاد احتساب کا بیانیہ نیست ونابود ہوچکا مگرحسد کی آگ نہ بجھی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب کو آٹا، چینی، بجلی گیس، ایل این جی اسکینڈلز ، اربوں کے رنگ روڈ ،دوائی اسکینڈل ، مہنگی،تاخیر سے منگوائی گئی ایل این جی کے اسکینڈل نظرنہیں آتے ، نیب کوعمران صاحب کا ہیلی کاپٹر کیس نظر آتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں