قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،افغانستان کی صورتحال پربھی غور

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سلامتی، سیکیورٹی اور خطے کی صورت حال بالخصوص افغانستان سے متعلق غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں بروز جمعرات 5 اگست کو ہوا۔ آج ہونے والے اجلاس میں ملکی سلامتی اور سيکیورٹی سميت پڑوسی ملک افغانستان کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ، سول اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں سیکیورٹی حکام کی جانب سے پاکستان کے دیگر ممالک سے ملحقہ بارڈرز کی مینجمنٹ اور افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی۔ خطے کی مجموعی صورت حال اور قیام امن کیلئے پاکستان کے مؤثر کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں