افغان صدر کے سابق ترجمان کابل میں قتل

کابل: افغان صدر اشرف غنی کے سابق ترجمان کو کابل میں قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی کے ایک سابق ترجمان دواخان مینہ پال کو طالبان نے قتل کر دیا ہے۔

طالبان نے دواخان مینہ پال کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی، اس سلسلے میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ کابل شہر میں دارالامان کی سڑک پر دواخان مینہ پال مجاہدین کے ایک خاص حملے میں ہلاک ہو گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں