وادی خپلو:حسين ترين سياحتی مقامات کا مرکز

بلند پہاڑ، آبشار اور خوبصورت جھيليں ضلع گانچھے کے صدر مقام خپلوميں سياحوں کی توجہ کی سارا سامان موجود ہے۔

خپلوکے حسين نظاروں نے سياحوں کواپنا ديوانہ بناليا ہے۔ گلگت بلتستان کے ماتھے کا جھومر گانچھے حسین ترین سیاحتی مقامات کا مرکز ہے اور اس کا صدر مقام خپلو ہے۔

گھنے جنگلات، خوبصورت پر بت اور اس سے گرتا جھلمل کرتا صاف پانی وادی کا چپہ چپہ دلفريب اور دلکش ہے۔
ويو پوائنٹ سے پورے خپلو شہر کا نظارہ کيا جاسکتا ہے جس میں خپلو فورٹ، شاہی پولو گراؤنڈ، خپلو بروق ، سلينگ گاؤں، دريائے شيوک، ہلدی کونز اور سلسلہ قراقرم کے دلفريب نظارے شامل ہيں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے سياحوں کو خپلو ویو پوانئٹ تک لانے کے لیے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں