ارطغرل غازی میں ‘کورکوت بے’ کا کردار ادا کرنیوالے اداکار حسین اوزے انتقال کر گئے

انقرہ: ترکی کی مقبول ڈراما سیریز دیریلیش ارطغرل جسے پی ٹی وی پر ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے کے دوسرے سیزن میں ‘کورکوت بے’ کا کردار کرنے والے اداکار ‘حسین اوزے’ انتقال کر گئے۔

حسین اوزے کے انتقال کی خبر ارطغرل غازی کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ نے شیئر کی۔

مہمت بوزداغ نے اداکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ جان کر انتہائی دکھ ہوا کہ حسین اوزے ہماری سیریز ارطغرل کے قابلِ قدر اداکار اور معزز تھیٹر آرٹسٹ انتقال کر گئے ہیں۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلخانہ، مداحوں اور فنکار برادری کو صبر عطا کرے۔ کئی ساتھی اداکاروں نے ترک اداکار کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور انہیں خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

نامز د صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھر فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہوگئے
دیریلیش ارطغرل میں کورکوت بے کے کردار سے حسین اوزے کو عالمی شہرت ملی تھی اس ڈارمے میں انہوں نے ارطغرل کے ماموں اور حائمہ خاتون کے بھائی کا کردار ادا کیا تھا۔

حسین اوزے نے دیریلیش ارطغرل کے دوسرے سیزن میں اہم کردار ادا کیا تھا جب ہجرت کے دوران منگول فوج کے حملے کے بعد قائی قبیلہ مشکلات کا شکار تھا۔

دیریلیش ارطغرل کی کہانی 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل کی ہے جو ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں