پاکپتن میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا

پاکپتن: نواحی گاؤں 38 کے بی میں غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ احمد یار کی حدود میں پیش آیا۔ کچھ روز قبل نازیہ بی بی اپنے گھر سے کسی کے ساتھ چلی گئی تھی، اہل خانہ کی جانب سے لڑکی کو بذریعہ پنچایت واپس لایا گیا تھا، لیکن اندر ہی اندر اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا تھا۔
بھائی غلام فرید نے بہن کو سر میں فائر مار کر قتل کیا۔ ملزم واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ تھانہ احمد یار پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں