کامیاب جوان پروگرام : نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا ایک اور سنگ میل عبور

حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 13ہزارنوجوانوں میں 15ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کردی ، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جاب مارکیٹ میں نوجوانوں کوہر طرح کی مدد فراہم کریں گے

۔نوجوان کا کہنا تھا کہ رقم سے اپنے کالج میں جدید کورسز شروع کرکے نئے اساتذہ بھرتی کئے، مردان میں موجودفارماسسٹ،انتظامی عملےکوبھی ملازمت فراہم کی، عمران خان کاشکرگزار ہوں کاروباری سرگرمیوں میں آگےبڑھنےکاموقع دیا۔

اس سے قبل معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کامیاب بزنس ماڈل کےذریعےنوجوان بڑاقرض حاصل کرسکتےہیں، قابل عمل کاروباری پلان نوجوان بتائیں قرض حکومت دےگی، خوشی ہےنوجوان اپنےساتھ دیگرافرادکوبھی ملازمت دےرہےہیں، پاکستان کی جاب مارکیٹ میں نوجوانوں کوہر طرح کی مدد فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں