سگریٹ نوشی کرنے والوں پر ویکسین اثر انداز نہیں ہوتی

سگریٹ نوشی کرنے والوں پر ویکسین اثر انداز نہیں ہوتی.

جاپانی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے اینٹی باڈیز ویکسین لگوانے کے باوجود بھی انتہائی کم درجے پر ہوتا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے ماہرین نے کرونا ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوانے والے 378 ورکرز کو اپنی تحقیق کا حصہ بنایا، جن کی عمریں 32 سے 54 سالوں کے درمیان تھیں۔تحقیق کے دوران ماہرین کے سامنے یہ بات آئی کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد ویکسین لگوانے کے باوجود بھی خطرے میں ہیں، کیونکہ مؤثر قرار دی گئی ویکسین لگوانے کے باوجود بھی اُن کا مدافعتی نظام انتہائی کمزور تھا۔

تحقیق کے دوران جن ہیلتھ ورکرز کا انتخاب کیا گیا، انہیں فائز یا بائیو این ٹیک ویکسینز کی دونوں خوراکیں لگائی گئیں تھیں۔ماہرین نے دوسری خوراک لگنے کے تین ماہ بعد ان تمام لوگوں کے خون نمونے حاصل کیے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں