حکومت نے محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں 19 اور 18 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر چھٹیوں کااعلان کردیا گیا، وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 9 اور 10 محرم یعنی 18 اور 19 اگست بروز بدھ اور جمعرات کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

چاروں صوبائی حکومتوں نے بھی 9 اور 10 محرم کو دو روزہ چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے ، سرکاری تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں