افغان صدر اشرف غنی نے استعفیٰ دیدیا، ملک سے فرار

کابل میں طالبان کے داخل ہونے اور بعد ازاں عبوری حکومت کے قیام کی خبروں کے ساتھ ہی افغان صدر اشرف غنی نے بھی استعفیٰ دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدارتی محل میں جاری مذاکرات کے بعد صدر اشرف غنی اہل خانہ اور ساتھیوں سمیت ملک چھوڑ کر تاجکستان چلے گئے جب کہ عبوری حکومت کے لیے سابق وزیر داخلہ احمد علی جلالی کے نام پر غور کیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں