جعلی پاکستانی کرنسی تیار کرنے والا گروہ بے نقاب

جعلی پاکستانی کرنسی تیار کرنے والا گروہ بے نقاب کردیا گیا ، پولیس نے جعلی کرنسی تیار کرنیوالے گینگ کے 3کارندوں کو گرفتار کرکے ایک لاکھ50ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ، کارروائی کے دوران جعلی کرنسی تیار کرنیوالے گینگ کے 3کارندوں کو گرفتار کرلیا اور

ملزمان سےایک لاکھ50ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔

پولیس نے شہریوں سے لوٹے گئے 2 لاکھ روپے بھی برآمد کئے، ملزمان میں محمدجہانگیر،شاہ زیب،ملک محمدیونس شامل ہیں ، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سی آئی اے پولیس نے بتایا کہ ملزمان خودکواسٹیٹ بینک کے افسر ظاہر کرتےتھے اور نوٹ بنانے والی مشین بھی اسٹیٹ بینک سے لانے کی یقین دہانی کراتے تھے۔

یاد رہے گذشتہ سال پٹرول پمپس پر کراچی کے شہریوں کوپٹرول کیساتھ جعلی کرنسی نوٹ تھمانے کے انکشاف کے بعد پولیس نے جعلی کرنسی پھیلانے والے گروہ کوگرفتارکر کے ایک لاکھ 85 ہزارروپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی تھی۔

لزم نے بیان میں بتایا تھا کہ 30ہزار اصلی نوٹوں کےبدلے ایک لاکھ کے جعلی نوٹ خریدے جاتےہیں اور اصل نوٹوں کے بیچ ایک ہزار روپے کا جعلی نوٹ رکھ دیتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں