سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ! لعاب دہن سے ایک گھنٹے میں کرونا کی تشخیص ممکن

امریکی سائنس دانوں نے لعاب دہن سے کرونا ٹیسٹ کی تشخیص کرنے والی منفرد ڈیوائس تیار کرلی جو محض ایک گھنٹے میں کووڈ 19 کی تشخیص کرسکتی ہے۔

یہ ڈیوائس میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور ہارورڈ یونیورسٹی کے انجنیئرز نے تیار کی ہے، جس کی تشخیص پی سی آر ٹیسٹ جتنی ہی درست کی جاسکتی ہے۔

محققین کے مطابق اس ڈیوائس کو کورونا وائرس میں ہونے والی مخصوص وائرل میوٹیشنز کی شناخت کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے یعنی یہ ڈیوائس ڈیلٹا ویرینٹ اور دیگر کئی اقسام کی شناخت بھی کرسکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ہم نے تحقیق میں برطانیہ، جنوبی افریقہ اور برازیل میں سامنے آنے والی کورونا کی اقسام کو ہدف بنایا تھا مگر ہم نے ڈیلٹا قسم کے لیے بھی تیزی سے مطابقت پیدا کی۔

شرلوک نامی کریسپر پر مبنی ٹول کی مدد سے تیار کی گی اس ڈیوائس پر تحقیقی ٹیم کی جانب سے 2017 سے کام کیا جارہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں