ایڈیشنل کمشنرکراچی کاعلاقوں کادورہ،جلوس کی گزرگاہوں کامعائنہ

ایڈیشنل کمشنر کراچی اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کراچی میں جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی کےانتظامات کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل کمشنر کراچی اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے صفائی ستھرائی کی مانیٹرنگ کے لئے نمائش سے کھارادر جلوس کے راستوں کے دورے کئے، جب کہ امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقاتیں بھی کیں
ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، متعلقہ ڈائریکٹرز اور دیگر افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے
ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پرصفائی ستھرائی، چونے کا چھڑکاؤ اوراسپرے کے انتظامات جاری ہیں
اس سلسلے میں متعدد مقامات پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا ہے۔ تمام چائنیز اور لوکل کنٹریکٹرزکو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور ترجیحی بنیاد پر سارے انتظامات کریں
دریں اثناء ایم ڈی نے شکایتی مراکز کو فعال رکھنے اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائے جانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو دیگر اداروں کے ساتھ مکمل کورآڈینشن میں رہنے کے بھی احکامات جاری کیے، جب کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ شکایات کی صورت میں واٹس ایپ نمبر پر شکایات درج کراسکتے ہیں، جو درجہ ذیل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں