عاشورہ کے دوران موبائل سروس کی بندش، وزیرداخلہ کا اہم بیان آگیا

وزیرداخلہ شیخ رشید نے محرام الحرام میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا عاشورہ کے دوران موبائل سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت محرم الحرام سےمتعلق امن وامان پراجلاس ہوا ، جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندوں ، سیکریٹری داخلہ نے شرکت کی ، اجلاس میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں امن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں امن او امان برقرار رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کرنے کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا خصوصی سیل عاشور کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا، محرام الحرام میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے اور امن وامان کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے دوران موبائل سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے تاکہ سیکیورٹی اقدامات سے عوام کو تنگی نہ ہو، اس سلسلے میں وفاقی حکومت صوبوں کوامن کیلئےتکنیکی و دیگرسپورٹ یقینی بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں