کراچی: منی ٹرک میں دھماکے کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک میں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بلدیہ ٹاؤن میں 14 اگست کو ہونے والے دھماکے کا مقدمہ معراج خان کی مدعیت میں مدینہ کالونی تھانے میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشتگردی، ایکسپلوزیو ایکٹ، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں
مدعی مقدمے کے مطابق بیٹی کے گھر سے واپس آرہے تھے تو مواچھ موڑ پر حملہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ تفتیش ممکنہ طور پر سی ٹی ڈی منتقل ہوجائے گا
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ہفتہ 14 اگست کی رات دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہزور منی ٹرک کے ڈرائیور کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے
یاد رہے کہ منی ٹرک 2007 کا ماڈل عامر اقبال کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ جو اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں