ایڈمنسٹریٹر کراچی کا غیرقانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کاحکم

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی افسران کو ہدایت شہر بھر سے غیر قانونی پارکنگ کے فوری خاتمے کے انتظامات کی ہدایت کردی
ایڈمنسٹریٹر کراچی کی زیر صدارت اولڈ کے ایم سی بلڈنگ میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کا اجلاس ہوا۔ جس میں مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ کے ایم سی افسران شہر بھر میں پارکنگ سائٹس کی شفاف نیلامی کو یقینی بنائیں، منظم پارکنگ کے ذریعے شہر میں ٹریفک جام میں کمی ہوگی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ مختلف سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر گاڑیوں کی غیر منظم پارکنگ ٹریفک جام اور شہریوں کیلئے پریشانی کا سبب بنتی ہے
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے ایم سی افسران آمدنی کے ہدف کے مقررہ وقت پر حصول کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی آمدن کے نئے راستے تلاش کرنے پر بھی توجہ دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں