ضمنی انتخابات میں ووٹنگ مشین کااستعمال کیاجائےتو بہتر ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز فراز کا کہنا ہے کہ ضمنی یا بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ہوجائے تو بہت بہتر ہوگا
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کمیشن ممبران کو ای وی ایم پر بریفنگ دی ہے، چاہتے ہیں شفاف الیکشن کے انعقاد پر اتفاق ہو
انہوں کہا کہ ماضی مینول الیکشن سسٹم پر تحفظات رہے ہیں، ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ الیکشن میں انسانی کردار کم سے کم ہو تاکہ لوگ دھاندلی کا الزام نہ لگاسکیں
وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران نے 75 سوالات کیے جس کے جوابات دینے پر چیف الیکشن کمیشن نے مبارکباد دی
شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکام نے یقین دلایا ہے کہ اس حوالے سے قانون سازی کریں گے۔ الیکشن کمیشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے مطمئن ہے لیکن الیکشن کمیشن کی جانب پریذائیڈنگ آفیسر کے کردار پر الیکشن کمیشن نے تجاویز دی گئی ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ شفاف الیکشن کے انعقاد کےلیے اپوزیشن جماعتوں کے پاس بھی جائیں گے۔ ہم سب کو آن بورڈ لینا چاہتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں