والد سے ملاقات کیلئے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا، شاہ رخ کے بیٹے آریان کا انکشاف

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ والد سے ملاقات کیلئے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آریان نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ والد اس وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی مصروفیات کے باعث منیجر پوجا سے وقت لے کر ہی والد سے ملاقات کرسکتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق آریان نے تفتیش میں والد کی فلموں سے متعلق بھی بیان دیا ہے۔

خیال رہے کہ آریان خان کو 3 اکتوبر کو منشیات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور 4 اکتوبر کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے آریان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں